عمران کی رہائی، مینڈیٹ واپسی کیلئے تحریک چلائیں گے، شیر افضل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جلسہ باربارموخرہونے سے بانی پی ٹی آئی کی کازکونقصان ہوگا، بغیرکسی وجہ کے بانی پی ٹی آئی سے جلسہ منسوخ کروایا گیا، بیرسٹرگوہرکے بیان کے بعد دوبارہ مجھے وٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ موخر ہو گا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی، مینڈیٹ واپسی کی تحریک چلانیکا فیصلہ ہوچکا ہے، جلد ہی تحریک کا آغازہوگا، یہ تحریک پاکستانیوں کی تحریک ہوگی، تحریک کا مقصد لوگوں کے ڈ راورخوف کوختم کرنا ہے، تحریک کی شروعات پنجاب سے کریں گے، تحریک میں مارچ اوردھرنے بھی ہوں گے۔ ہمارے پاس تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، میں نہیں سمجھتا بانی پی ٹی آئی کوملٹری عدالت میں پیش کرنیکا کوئی جوازہے۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرمولانا فضل الرحمان حکومت میں جائیں گے توسیاسی قیمت چکانا پڑیگی۔
شیر افضل مروت