کوئٹہ کے قدیمی سائنس کالج میں آتشزدگی،دفاتر،کلاس رومز کو نقصان
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے قدیم اور بڑے تعلیمی ادارے سائنس کالج میں پر اسر ار طورپر آگ لگنے کا واقعہ، کالج کے دفاتر اور کلاس رومز کو شدید نقصان پہنچا تاہم کالج انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ریکارڈ محفوظ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے جناح روڈ پر واقع سائنس کالج میں پر اسر ار طورپر آگ لگنے سے کالج کے بڑے حصے کو نقصان پہنچا تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈز کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے واقعہ کے بعد صوبائی وزیرتعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے سائنس کالج کا دورہ کر کے آتشزدگی کی زد میں آنیوالے بلاکس کا معائنہ کیااور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سائنس کالج میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع کافی دیر بعد ملی واقعے سے متعلق انکوائری کا حکم دیدیا ہے انکوائری کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے آجائیں گی آتشزدگی کے واقعے میں کالج کا تعلیمی ریکارڈ محفوظ ہے۔ واقعہ دہشتگردی کا شاخسانہ نہیں اللہ پاک ہمارے تعلیمی اداروں کودہشتگردی سے محفوظ رکھیں جلدی ہی فنڈ زریلیز کرکے کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
آتشزدگی