سرحد چیمبر انتخابات ‘ فتح بزنس مین فورم کی ہوگی ‘ الیاس بلور 

    سرحد چیمبر انتخابات ‘ فتح بزنس مین فورم کی ہوگی ‘ الیاس بلور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستان نیوز) بزنس مین فور م کے لیڈر سینیٹر الیاس ا حمد بلور نے کہا ہے کہ انشا ءاللہ 25ستمبر 2024ءکو سرحد چیمبر کے انتخابات میں ہمیشہ کی طرح فتح بزنس مین فورم کی ہی ہوگی اور بز نس مین فورم الیکشن میں کلین سویپ کر یگا اورمخالفین کو زبردست شکست ہوگی۔بزنس مین فورم کاروباری طبقے کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ گذشتہ روز بزنس مین فورم کے سینئر رہنما_¶ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت بزنس مین فورم کا مقدر ہے کیو نکہ فورم کاروبا ری طبقہ کی گذشتہ 24سا لو ں سے بے لو ث خدمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بز نس مین فور م اپنی کارکر دگی کی بنیا د پر سر حد چیمبر کے انتخابات میں کلین سویپ کر ے گی۔ بزنس پرفورم پر تاجررہنما_¶ں _¾ تنظیموں کے جوق درجوق شمولیت _¾ اعتماد کا اظہاراس بات کی پختہ گارنٹی و ثبوت ہے کہ وہ بزنس مین فورم کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور اسے ہی واحد فورم سمجھتے ہیں جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے اور ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور پر صلاحیت رکھتا ہے۔دریں اثناءگذشتہ روز بز نس مین فور م کی جانب جاری انتخابی مہم کے دوران شعبہ با زار پشاور کے دورہ کے موقع پر فور م کے لیڈران اور رہنما _¶ں کا والہا نہ ا ستقبال کیا گیا۔ متحدہ مرکزی تاجران پشاور شعبہ بازار کے عہدیداران خالد پختون یار _¾ اعجاز راہی _¾ نیاز محمد _¾ غلام نبی _¾ رضا خان _¾ جلال الدین _¾ اسماعیل صافی _¾ فرمان احمد _¾ صلاح الدین _¾خلیل الرحمان سواتی سمیت تاجروں اور دکانداروں نے بزنس مین فور م کے لیڈ ر سینیٹر الیا س ا حمد بلور کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سر حد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخا با ت میں بھر پور تعا ون اور حمایت کا اعلان کیا۔