آیئسکو نے ریلیف دیئے گئے بلوں کی صارفین کو ترسیل شروع کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھریلوصارفین کیلئے14روپے فی یونٹ ریلیف کیلئے آیئسکونے صارفین کو بلوں کی ترسیل شروع کردی۔
آیئسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریلیف اگست اورستمبر 2024 کے بجلی بلوں میں دیا جائےگا، وہ گھریلوصارفین جن کامنظورشدہ لوڈ 5 کلو واٹ تک ہے مستفید ہوں گے،اگست اورستمبرمیں استعمال شدہ یونٹس کی حد 201 سے 500 تک ہے۔
آئیسکوکے10 لاکھ 71 ہزار632 گھریلوصارفین ریلیف سے مستفید ہوں گے،صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلز کی مقررہ تاریخ میں توسیع بھی کردی گئی ہے،مکمل بل جمع کروانے والے صارفین کی اضافی ادا رقم ستمبرکے بلزمیں ایڈجسٹ کردی جائےگی۔