اے این ایف کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن: 12 کروڑ روپے کی منشیات برآمد،9 ملزمان گرفتار

اے این ایف کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن: 12 کروڑ روپے کی منشیات برآمد،9 ملزمان ...
اے این ایف کا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن: 12 کروڑ روپے کی منشیات برآمد،9 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور، اسلام آباد،لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے ملک بھر، خاص کر تعلیمی اداروں کے اِرد گِرد منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 8 کاروائیوں میں 12 کروڑ روپے مالیت کی 456 کلو منشیات برآمد جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف نے کامیابی کے ساتھ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات برآمد کی اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 کارروائیوں میں 2ملزمان سے 1.6 کلو گرام چرس، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام افیون برآمد کی گئی ۔
تعلیمی اداروں کے قریب یہ کاروائیاں نوجوانوں کو منشیات سمگلروں کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے اہم نوعیت کی ہیں جو اکثر طالب علموں سمیت کمزور آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے ساتھ اے این ایف نے متعدد کارروائیاں کیں جن میں قلعہ عبداللہ سے 175 کلو چرس، گرین ٹاﺅن کنگنی سیالکوٹ روڈ کے قریب3 ملزمان سے 40 کلو افیون اور 164 کلو چرس، چمن سے 52 کلو ہیروئن، شمالی بائی پاس پشاور کے قریب گاڑی سے 17 کلو آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسی طرح کنال روڈ لاہور کینٹ کے قریب سے بھی ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے این ایف کی کوششیں نوجوانوں کے لیے منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنانے اور ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے اِن کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

مزید :

قومی -