سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
ترمیمی بل سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیا گیا، بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باعث کیس التواء کا شکار ہیں، کروڑوں روپے ٹیکسز کے سینکڑوں کیسز پر فیصلے نہیں ہورہے اور ہم اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے باہر سے بھیک مانگ رہے ہیں۔اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ترمیمی بل کی مخالفت کی تو وزیرقانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پڑھے نو کردینا بہتر رویہ نہیں ہے، ہمارے پاس پشاور حکومت سے دس جج بڑھانے کی درخواست آئی ہے جبکہ وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اسکے باوجود ہم وہاں دس ججز دے رہےہیں۔تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اس قسم کےبل لاکر جوڈیشل کو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے یہ چیز عیاں کردی ہے اور بتارہا ہوں کہ سینیٹر عبدالقادر صاحب اس کام میں استعمال ہورہے ہیں۔