معمولی تنازع پر بچی اور 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں معمولی تنازع پر ایک بچی اور 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کو نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔