فیصل آباد سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ پی ٹی آئی میں شامل

فیصل آباد سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ پی ٹی آئی میں شامل
فیصل آباد سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
احسن ریاض فتیانہ نے فیصل آباد پی پی 58 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2013 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے عمران خان سے ان کے گھر بنی گالہ میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ احسن فتیانہ کمالیہ کے نامور سیاستدان ریاض فتیانہ کے صاحبزادے ہیں۔ احسن ریاض نے فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن کے حلقے پی پی 58 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑتے ہوئے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہد خلیل نور سمیت دیگر تمام پارٹیوں کے امیدواروں کو بھی چت کر دیا تھا۔
سینیٹ الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے اپنا ووٹ تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد سرور کی حمایت میں ڈالا تھا ۔