کوہاٹ،پختونخوا ہائی وے اٹھارتی کا دفتر نائب قاصد اور جونیئر کلرک چلانے لگے

کوہاٹ،پختونخوا ہائی وے اٹھارتی کا دفتر نائب قاصد اور جونیئر کلرک چلانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پختونخوا ہائی وے اٹھارتی کا دفتر نائب قاصد اور جونیئر کلرک چلانے لگے ممکنہ مواصلات و تعمیرات کا اعلیٰ افسران کا جہیتا گریڈ 12 کے نام نہادافسر کی موجیں‘ نااہل اور ناتجربہ کار افسر کی وجہ سے کوھاٹ ھنگو رود کی تعمیر و مرمت تاخیر کا شکار‘ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت جس میں میرٹ اور قانون کی باتیں صرف زبانی جمع خرچ تک ہیں اس کی مکمل خلاف ورزی کی واضح مثال پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کوھات کا دفتر ہے جہاں پر کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہے جس کی وجہ گریڈ 17کی پوسٹ پر گریڈ 12 کے ناتجربہ کار سب انجینئر کی تعیناتی ہے موصوف گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ کے مزے تو لے رہا ہے مگر دفتر میں بیٹھنا اس کے لیے مشکل کام ہے جس کی وجہ سے اس وقت مذکورہ دفتر چند نائب قاصد اور ایک کلرک نے سنبھال رکھا ہے ھنگو روڈ کی عوام نے وزیر اعلیٰ محمود خان‘ چیف سیکرٹری پختونخوا اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سمیت صوبائی مشیر ضیاء اللہ بنگش سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے آفس میں کسی سینئر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینات کریں تاکہ کئی سالوں سے تاخیر کے شکار ھنگو رود کی سختی معاف ہو سکے اور سڑک کی تعمیر مکمل ہو تاکہ عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو سکے۔