منفی خبروں اور اطلاعات سے بچیے صحت ٹھیک رہے گی،اپنی زندگی میں موجود نعمتوں سے لطف اندوز ہوئیے اور مزید کے حصول کیلئے کوشش کریں 

 منفی خبروں اور اطلاعات سے بچیے صحت ٹھیک رہے گی،اپنی زندگی میں موجود نعمتوں ...
 منفی خبروں اور اطلاعات سے بچیے صحت ٹھیک رہے گی،اپنی زندگی میں موجود نعمتوں سے لطف اندوز ہوئیے اور مزید کے حصول کیلئے کوشش کریں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:78
ایک دوسرا شخص معاشی حالات کے متعلق یوں کہہ رہا تھا: مجھے پہلے کبھی اتنے بُرے معاشی حالات سے واسطہ نہیں پڑا۔ جس شخص کو میں نے ووٹ دیا، اگر اس نے جلد ہی معاشی حالات درست نہ کیے تو پھر میں دوبارہ اسے کبھی ووٹ نہیں دوں گا۔“
پھر میں نے ایک خاتون کی بڑبڑاہٹ سنی جو شہر میں سیر و تفریح کے متعلق اپنے دل کی بھڑاس یوں نکال رہی تھی: اس شہر میں مجھے کوئی بھی چیز پسند نہیں آئی اور جہاں ہم نے کل لنچ کیا تھا، کس قدر عجیب و غریب جگہ تھی۔“
اور پھر میں ایک ایسے شخص کی توجہ متوجہ ہوا جس کے ذہن میں فٹ بال کی ٹیم اور اس کے کوچ کے خلاف زہر بھرا ہوا تھا ”اس نئے کوچ کی تو چھٹی کرا ہی دینی چاہیے۔ جس طرح وہ اپنی ٹیم کے معاملات طے کرتا ہے، اگر اس طرح میں نے اپنے کاروبار کا انتظام کیا ہوتا تو برسوں پہلے میرا کاروبار تباہ ہوچکا ہوتا۔“
ہلکی پھلکی گفتگو از بات چیت ہر جگہ نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کیلئے ایک خاص مقام اور ایک خاص وقت یا ماحول درکار ہوتا ہے جہاں ہلکی پھلکی گفتگو اچھی اور بھلی محسوس ہوتی ہے۔ یہ ہلکی پھلکی گفتگو اور گپ شپ اس وقت بامقصد ثابت ہوتی ہے جہاں حاضرین و سامعین اجنبی ہوں لیکن یہ ہلکی پھلکی گفتگو بات چیت اور گپ شپ بھی منفی نوعیت کی نہیں ہونی چاہیے۔ ممکن ہے کہ جن شہروں، کالجوں، تفریحی دوروں اور دیگر درجنوں امور اور اشیاء جن کے متعلق آپ منفی انداز میں بات کر رہے ہیں، بُری اور غلط نہ ہوں، لیکن اکثر ایسا نہیں ہوتا، منفی نوعیت پر مبنی آپ کی ہلکی پھلکی گفتگو اور گپ شپ، ان امور، واقعات اور اشیا ء کو بھی بیزار کن تخریبی اور بے لطف کر دیتی ہے۔ بہرحال ایک اچھی اور بہترین ہلکی پھلکی گفتگو اور گپ شپ تقریباً واضح رائے اور مشورے پر مبنی ہوتی ہے اور بعض اوقات یہ سوالات اور استفسارات کی شکل میں بھی ہوتی ہے، کیونکہ تقریباً تمام اقسام کی اچھی اور نفیس گفتگو و بات چیت عام طور پر سوالیہ انداز میں ہوتی ہے۔ مثلاً آپ کی اس معاملے میں کیا رائے ہے؟، آپ کے نزدیک اس مسئلے کا اچھا اور بہترین حل کیا ہے؟، آپ اس مسئلے کو اچھے اور بہتر طریقے پر کیسے حل کرنا چاہیں گے؟“
آپ منفی خبریں اور اطلاعات سے بچیے آپ کی صحت ٹھیک رہے گی:
عام طور پر افراد، معاشرے اور معاشی حالات کے متعلق، ہمارا رویہ، ہماری اپنی سوچ اور فہم کے برعکس، ذرائع ابلاغ و اطلاعات، مثلاً ریڈیو، ٹی وی، اور اخبارات، کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات اور علم کے ذریعے وجود میں آتا ہے۔ اورکم از کم اس قسم کے 80 اثرات منفی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اور یہ آپ کی سوچ اور فہم کیلئے زہر قاتل ہے۔ اس ضمن میں تفصیل ملاحظہ کیجئے۔
”اپنی زندگی میں موجود نعمتوں اور سہولتوں سے لطف اندوز ہوئیے اور مزید کے حصول کیلئے کوشش کریں“ کے موضوع پر جزائر غرب الہند میں منعقد ہونے والی ایک دلچسپ اور پرلطف کانفرنس میں مجھے شریک ہونے کا موقع ملا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ایک انشورنس کمپنی کی طرف سے اپنے کامیاب ملازمین کی بہترین کارکردگی پر انعام دینے کیلئے کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس کے ذریعے شرکاء کو یہ موقع بھی میسر ہونا تھا کہ مستقبل میں عظیم اور اہم مقاصد کے حصول کیلئے کون سے نئے علوم حاصل کیے جائیں اور کون سی نئی تراکیب اختیار کی جائیں۔ ”غذا ئیت بخش ذہنی غذا کاانتخاب کیسے کیا جائے“ اس موقع پر پیش کیے جانے والے میرے مقالے کا موضوع یہی تھا۔ میرے مقالے میں ان تراکیب و طرائق کا ذکر تھا کہ مثبت انداز فکر کے حامل ان ساتھیوں اور دوستوں کا انتخاب کیسے کیا جائے جو زندگی کو مزید پرلطف اور خوشحال بنانے کے ضمن میں حوصلہ مہیا کرسکیں، اور ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے تحریک و ترغیب فراہم کر سکیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -