اوکاڑہ سے شہریوں کو لوٹنے والا نیب کا جعلی افسر گرفتار
اسلام آبا د(آئی این پی) اوکاڑہ میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی افسر بن کر کرونا فنڈز اکٹھا کرنے والے ملزم پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم ارسلان حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے کرونا ریلیف فنڈز کے نام پرسادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھا،ملزم کوضابطے کی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب اینٹی کریشن کی حکمت عملی پر سختی سے عمل پیرا ہے،دو سال کے دوران نیب کا نام استعمال کرنے والے گیارہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے،نیب کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کوئی غیر قانونی طور پر نیب کا نام استعمال کرے تو اس کے فوراً اطلاع ترجمان کو دی جائے۔
جعلی نیب افسر