کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے ؟ اعدادو شمار آ گئے

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے ؟ ...
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، اب تک کتنے نوجوانوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے ؟ اعدادو شمار آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن 3 لاکھ 39 ہزارسے تجاوزکرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیرِ اعظم COVID-19 ریلیف ٹائیگرز فورس میں رضاکارانہ طور پر شمولیت کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔عثمان ڈار نے بتایا کہ سب سے زیادہ پنجاب میں 2 لاکھ 34 ہزار 22 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ دوسرے نمبر سندھ میں 50 ہزار 616 نوجوان رجسٹر ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 899 جب کہ اسلام آباد سے 5 ہزار، بلوچستان اور آزادکشمیر سے3،3ہزار اور گلگت بلتستان سے ایک ہزار سے زائد رجسٹریشنز ہوئی ہیں۔معاون خصوصی کے مطابق نوجوانوں کی جانب سے زبردست ردعمل پر وزیراعظم نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو کسی سطح پر مایوس نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کوروکنے کے لیے لاک ڈاو¿ن کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -