خیبر پختون خواہ میں تبلیغی جماعت کے کتنے ہزار اراکین ہیں اور ان کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کیا ہدایت کی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

خیبر پختون خواہ میں تبلیغی جماعت کے کتنے ہزار اراکین ہیں اور ان کے بارے میں ...
خیبر پختون خواہ میں تبلیغی جماعت کے کتنے ہزار اراکین ہیں اور ان کے بارے میں وزیراعلیٰ نے کیا ہدایت کی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختون خواہ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہاہے کہ چترال اور کوہستان میں ابھی کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے ، اب تک دو ہزار ڈاکٹرز کو بھرتی کیا جا چکا ہے ، 21لاکھ 43ہزارخاندانوں کوریلیف دیں گے، ریلیف پیکج مزدورطبقے کی دہلیزتک پہنچائیں گے اور عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 311 ہو گئی ہے ، حکومتی احتیاطی تدابیر پر رد عمل کر کے کورونا وائرس کی روک تھام ہو سکتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ڈیرہ اسماعیل کے نطینہ سینٹر میں جو زائرین تھے ان میں سے 151 صحت یاب ہونے کے بعد گھر کو لوٹ جائیں گے ، ان میں کچھ کا ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور رپورٹ موصول ہو گئیں جبکہ کچھ کی ہو جائیں گی ، یہ سب اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے جبکہ ان کا 14 روز کا قرنطینہ کا وقت بھی پورا ہو گیاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ صحت یاب ہونے والوں میں صرف کے پی کے کے ہی نہیں بلکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ اور کراچی سمیت مختلف اضلاع کے لوگ شامل تھے ۔اجمل وزیر کا کہناتھا کہ تبلیغی جماعت کے ہمارے بھائیوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے ہیلتھ اور ریلیف ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ان کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہونے دیں ، ان کا بھر پور خیال رکھا جائے ، یہ ہمارے دین کیلئے بہت زبردست کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا تبلیغی جماعت کے اراکین کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔
اجمل وزیر کا کہناتھا کہ کے پی کے میں تبلیغی جماعت کے پانچ ہزار تین سو اراکین موجود ہیں جن میں سے 70 فیصد کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے باقی 30 فیصد کا تعلق خیبر پختون خواہ سے ہے جبکہ ان میں 300 غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔
مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ صوبے میں گندم اور آٹے کا کوئی بحران نہیں، مستقبل کیلئے پنجاب سے گندم خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، خیبرپختونخواحکومت مقامی سطح پربھی گندم خریدے گی،ایک لاکھ 65 ہزارٹن گندم اورآٹا موجود ہے عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدا بیر اختیارکریں، کابینہ میں صحت کی سہولتوں میں بہتری لانےکافیصلہ ہواہے جبکہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعدادد س ہزار تک کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -