ہربھجن سنگھ نے شاہد آفریدی کی حمایت پر تنقید کرنے والوں کو ’کرارا‘ جواب دیدیا، بھارتیوں کو چپ کرا دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی حمایت پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں شاہد آفریدی کی مہم کو سراہتے ہوئے لوگوں سے بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن تنگ نظر بھارتی صارفین نے دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس پر پر یوراج سنگھ نے بیان کو غلط رنگ دینے پر حیرت کا اظہار کیا اور تنقید کرنے والوں کو جواب بھی دیا اور اب ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتیوں کو چپ کرا دیا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سکھ برادری کے لوگ انگلینڈ میں ضرورت مندوں کیلئے کھانا تیار کرتے اور بانٹتے نظر آتے ہیں، سابق آف سپنر نے اپنے پیغام میں متعصب بھارتی صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی مذہب یا ذات نہیں صرف انسانیت،گھرمیں رہیں، محفوظ رہیں، پیار پھیلائیں، نفرت اور وائرس نہیں، آئیں سب کیلئے دعاکریں۔
No religion,no cast, only humanity..that’s what it is.. stay safe stay home..spread love not hate or virus.. let’s pray for every single one.. May waheguru bless us all ???????????????? #BeKind #BreakTheChain #coronavirus pic.twitter.com/evPob7er0F
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) April 1, 2020