پی ٹی آئی معاشی اہدافحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے،ناصر سلمان

پی ٹی آئی معاشی اہدافحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف معیشت کے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے، بلاول زرداری کی تحریک بھی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی جائے گی کہ بلاول کی سندھ میں حکومت عوام کو نوچ رہی تھی بلاول کشمیر فتح کرنے مظفرآباد آئے تھے۔ سندھ کے کئی اضلاع میں ٹڈی دلوں کے حملوں میں زراعت تباہ ہوچکی ہے بلاول کشمیر فتح کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول پہلے اپنی سندھ میں حکومت کو درست سمت پر تو لائیں جہاں لاڑکانہ ایڈز کا مرکز بن چکا ہے تھر پیاسا ہے بچے مر رہے ہیں۔