وفاقی کابینہ میں توسیع اور بعض قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ،حکومت نے اہم فیصلے کر لیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ میں توسیع اور بعض قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ،حکومت نے اہم فیصلے کر لیے .
سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تحریک انصاف کی اجلاس کے لیےتحریک ابھی موصول نہیں ہوئی.
وفاقی دارالحکومت پر یلغار کے حوالے سے بحث ہوگی قرار داد مذمت پیش ہوگی،سخت قانون سازی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کو آئندہ چڑھا ئی سےمحفوظ بنایا جائے گا،ملک کی آن کی خاطر اور دہشت گردوں سے لڑ کر جان نثار کرنے والوں کو خراج پیش کیا جائے گا.
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ میں توسیع اور بعض قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے توقع ہے کہ اجلاس11 دسمبر (بدھ) کو ہوگا اسی روز پارلیمانی ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا جائےگا۔
حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے" جنگ /دی نیوز "کو بتایا ہےکہ حکومت نے دونوں ایوانوں کے الگ الگ اجلاس گزشتہ ماہ اسی تاریخ کو منعقد کرنے کا اردہ کرلیا تھا یہ اجلاس 2 ہفتے جاری رہیں گے۔