مصدق ملک کی روس سے سستے خام تیل خریداری معاہدے کی خبروں کی تردید

مصدق ملک کی روس سے سستے خام تیل خریداری معاہدے کی خبروں کی تردید
مصدق ملک کی روس سے سستے خام تیل خریداری معاہدے کی خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ روس سے سستے خام تیل خریداری کے معاہدے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پبلک سیکٹر کمپنی کے ذریعے خام تیل درآمد کریں گے،نگران حکومت میں خام تیل کا ایک کارگو روس سے منگوایا تھا،ابھی تک نجی سیکٹر کی کمپنیاں ہی تیل درآمد کررہی ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مصدق ملک نے کہاکہ روس نے آف شور تیل اور گیس کی دریافت میں دلچسپی لی ہے،روس سے خام تیل کی خریداری پر بات چیت ہوتی رہتی ہے،روس سے مزید بات چیت بھی جاری رہے گی،ابھی سرکاری سطح پر خام تیل منگوانے کا معاہدہ نہیں ہوا،ان کاکہناتھا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پر کام ہورہا ہے،اس وقت ہمارے پاس ایل این جی اضافی موجود ہے،پرانے معاہدوں کے علاوہ کوئی نیا کارگو نہیں لیں گے،قطر سے 5ایل این جی کارگوز معطل کرائے ہیں،بات چیت جاری ہے آئندہ سال بھی اضافی کارگو نہ منگوائیں،پاور سیکٹر ایل این جی نہیں لے رہا، اسی لئے سرپلس ہوئی۔

مصدق ملک نے کہاکہ روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن کوئی ڈیل نہیں ہوئی،پی آر ایل نے روس سے دوبارہ تیل نہیں منگوایا، روسی تیل ہمارے لئےکافی فائدہ مند تھا، رعایت پر مل رہا تھا،دورہ روس کےد وران حکام سے بات چیت بھی کی تھی،روس کے ساتھ تیل کی کسی ڈیل کے نتیجے پر نہیں پہنچے،واضح کہہ رہا ہوں روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں آرہا۔