پنجاب کابینہ کا اجلاس، گلگت بلتستان کیلیےایم آر آئی لیب، ٹورازم انٹرن شپ پروگرام اور پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قراردینے کی منظوری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا-کابینہ اجلاس میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت قرار دینے اور پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی رولز 2024کی منظوری دی گئی-پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے باضابطہ قیام اور پیرا کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہیئر نگ آفیسرز کے اختیارات دینے کی منظوری بھی دی گئی -کابینہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور سموگ کے خاتمے کیلیے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب او ران کی ٹیم نے سموگ سے نمٹنے کیلیے جنگی بنیادوں پر کام کیا-اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ معروف ادارے ارتھ پیپل کے سروے میں 63فیصد لوگوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کوسراہا-پنجاب میں کاشتکاروں نے کسان کارڈ سے 25ارب روپے کے زرعی مداخل خرید لیے-کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے 16ارب روپے کی ڈی اے پی کھاد خریدی -
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پہلی مرتبہ پنجاب میں کھادکی قلت ہوئی نہ نرخ بڑھے- پنجاب میں گندم کی بوائی کا ٹارگٹ 16.6ملین ایکڑ مقررکیا گیا، 87فیصد گندم کی بوائی مکمل ہوگئی۔
اجلاس میں 8ہسپتالو ں کے نئے بورڈ آف مینجمنٹ کے قیام کی منظوری دی-ضلع قصور کے 43ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی-فیصل آباد میں ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی منظوری دی -لاہورکی ٹولنٹن مارکیٹ کی بحالی کے لیے 192ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی-اجلاس میں پنجاب بھر میں 87نا مکمل ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی- پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ 2024میں ترمیم اورایڈورٹائز منٹ پالیسی 2024میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی- کابینہ اجلاس میں سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کے لیے سیڈ منی فنڈز کی منظوری دی گئی-اوکاڑہ سٹی کے سیوریج کی ری ویمپنگ اور بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی-بین الاقوامی کنٹریکٹر البریک کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ایڈیشنل فنڈز کی منظوری دی -پنجاب لوکل گورنمنٹس (ورکس) رولز 2017میں ترامیم کی منظوری دے دی-صوبائی کابینہ کے 18ویں اور 19ویں اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی گئی-
کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے 14ویں، 15ویں اور16ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری بھی دی گئی-محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد محمد نوید کی بیٹی عروا نوید کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی درخواست اورنائب تحصیلدار محمد اسد خان کے علاج معالجے کیلیے فنڈز کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی-اجلاس میں سالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کی پبلک بلڈنگ سیکٹر سکیمو ں کی منظوری دی-ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹرمحمد عابد بودلہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی-سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے غیراستعمال شدہ فنڈز کے ازسر نو اجراء کی منظوری دے دی-اجلاس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کیلیے خود مختار ڈائریکٹر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی-رواں مالی سال میں نیازی انٹرچینج راوی بریج کی بحالی اور ریویمپنگ کے پراجیکٹ کیلیے فنڈز کے اجرا ءکی منظوری دی-پھاٹا کے ریوائزڈ بجٹ تخمینے کی درخواست کی منظوری دیدی-پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دی گئی-پنجاب سیڈ کارپوریشن بورڈ کے ممبرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی-نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرامز 2023-24کے غیر استعمال شدہ فنڈز کے ازسرنو اجراء کی منظوری دی گئی-پروبیشن آف آفینڈرز آرڈیننس 1960میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی -ڈسٹرکٹ لکی مروت پولیس سٹیشن گمبیلہ سے گلگشت ملتان پولیس سٹیشن میں کیس کی منتقلی اورسب جیل پنڈی بھٹیاں کی آپریشن لائزیشن کی منظوری دی گئی-کابینہ اجلاس میں نیشنل ایکسپلوزو ز پالیسی کیلیے قانون سازی دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی -سنٹرل ڈیٹا پولنگ فارنیشنل فیوزن سنٹر، نیکٹا کے ساتھ ڈیٹا بیس اینٹی گریشن کی منظوری دیدی-رواں مالی سال پی ایس ڈی پی فیڈرل گرانٹ کے غیر استعمال شدہ فنڈز کی ازسرنو اجراء کی منظوری دی گئی- انڈس ریور سسٹم اتھارٹی پنجاب کے ممبر کی نامزدگی کی منظوری دی-پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کیلیے خود مختار ممبر کی تعیناتی کی منظوری دیدی-پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلیے خود مختار ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی-
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی -سید فرہاد علی شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تعیناتی کیلیے قواعد وضوابط کی منظوری دیدی-فیڈمک کے خود مختار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کی منظوری دی گئی-پی آر اے ایکٹ اور پی ایس ٹی ایس ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ کے افسران کو خود مختار کرنے کی منظوری دی-پنجاب پنشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نان آفیشل ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی-سیالکوٹ رنگ روڈ پراجیکٹ کے لیے اراضی کی خریداری اور شفٹنگ یوٹیلیز کی منظوری دی گئی-اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع وزیر آباد کے لیے روڈز سیکٹر ڈویلپمنٹ سکیم کی منظوری دی - کنسٹریشن آف انڈ ور سپورٹس کمپلیکس تحصیل نارووال کا نام تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ آف آؤٹ ڈور سپورٹس انفراسٹرکچر رکھنے کی منظوری دیدی-فیڈمک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سٹاپ گیپ تعیناتی کی منظوری دی گئی-پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبر ز کی تعیناتی کی منظوری دی-پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی-
اجلاس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔