تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں وفاقی حکومت کا سکولوں کو بسوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار

تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں وفاقی حکومت کا سکولوں کو بسوں کیلئے فنڈز فراہم ...
تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں وفاقی حکومت کا سکولوں کو بسوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں وفاقی حکومت نے انوکھافیصلہ کیاہے،وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کو بسوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکارکردیا،200بسوں کو چلانے کے اخراجات مخیر حضرات اور طلبا سے وصول کرنے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس ہواتھا،وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز بسیں چلانے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی تجاویز مستردکردی تھیں،کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالانہ 15 کروڑ روپے فراہم کرنے کی تجویز مسترد کردی ،کابینہ نے بسیں چلانے کیلئے سالانہ 31 کروڑ روپے فراہم کرنے کی تجویز بھی مستردکردی۔