کئی دنوں سے لاپتہ ماں بیٹی کی لاشیں گھر کے تہہ خانے سے مل گئیں
بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بونیر کے علاقے ڈگر میں ایک گھر کی تہہ خانے سے 25 دن سے لاپتہ ماں بیٹی کی لاشیں ملیں گئیں۔ریسکیو حکام نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کردیں۔تفصیل کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی تو اس دوران پکے فرش کو کھود کر ماں بیٹی کی لاشوں کو نکالا گیا ۔ مقتولیں ماں بیٹی کا تعلق تورورسک سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کامکان مالک بیرون ملک فرار ہو گیا ہے ۔