ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے زیر اہتمام دوسری جنرل اسمبلی ریاض میں 5 فروری کو منعقد ہوگی

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے زیر اہتمام دوسری جنرل اسمبلی ریاض ...
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے زیر اہتمام دوسری جنرل اسمبلی ریاض میں 5 فروری کو منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے زیر اہتمام 5 فروری کو دوسری جنرل اسمبلی منعقد کی جائے گی جس میں ڈی سی او کے رکن ممالک اکھٹے بیٹھ کر تمام اقوام کے لئے ڈیجیٹل ترقی کو فعال کرنے سے متعلق اہم اقدامات اور ہدایات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ڈی سی او کے 13 رکن ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے وزراء کے ساتھ ساتھ ڈی سی او مبصرین کے اعلیٰ سطحی وفود، مہمان ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں عالمی سطح پر مساوی طور پر ڈیجیٹل ترقی کے حصول کے لئے تمام اقوام کو درپیش چینلجز کے حل اور ڈیجیٹل معیشت کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ 

دوسری جنرل اسمبلی،ڈی سی او ممبر ممالک کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا، جس میں اس بین الاقوامی تنظیم کی دو سالہ کارکردگی سامنے لائی جائے گی۔ اسے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور اسکی پیش رفت سے متعلق کاوشیں متحد کرکے سماجی خوشحالی اور ترقی کے حصول میں معاونت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

یہ تاریخ ساز پروگرام ریاض کے فیئرمونٹ ہوٹل میں منعقد ہوگا جس کے دوران رکن ممالک کی جانب سے ٹیکنالوجی سے آراستہ معیشت کی جانب منتقلی کے لئے معیاری اقدامات اجاگر کئے جائیں گے۔ 

ڈی سی او کی سیکریٹری جنرل دیماح الیحییٰ نے کہا، "ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے معیشت میں بڑی تبدیلی لانے کے بھرپور مواقع ہیں جبکہ خواتین و کاروباری افراد سمیت مختلف طبقوں کے لئے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے شاندار امکانات ہیں، بالخصوص عالمی معیشت میں 70 فیصد نئی ویلیو تخلیق ہوئی ہے اور اگلی دہائی میں یہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے چلنے والے پلیٹ فارمز کی بنیاد پر قائم ہوگی، اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام اقوام اپنے اہداف کے حصول کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کی جدت سے یکساں فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈی سی او قائم کرنے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اشتراک کا قیام اور علمی تبادلے کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں تیزی لانا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل معیشت میں تمام ممالک ڈیجیٹل ترقی اور مساوی انداز سے آگے بڑھانے کے لئے حکمت عملیاں اور پروگرام کی تیاری کے لئے بااختیار ہوں۔'' 

انہوں نے مزید کہا، "مجھے نہایت خوشی ہے کہ ڈی سی او کے ممبر ممالک کے وزراء ریاض میں ڈی سی او کے ہیڈکوارٹرز میں دوسری جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے اکھٹے ہوں گے۔ اس میں ڈی سی او کے اہداف کی جانب دو سالہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ اپنے بین الاقوامی مبصرین پر مبنی اسٹیک ہولڈرز پر مبنی نجی شعبہ، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی اداروں کے نمائندوں کے اشتراک سے ہم تمام اقوام کے لئے ڈیجیٹل خوش حالی کس طرح سے حاصل کرسکتے ہیں۔" 

نوجوانوں، خواتین اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ ڈیجیٹل معیشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قوت سے مستفید اور جدت کی مدد سے بڑے اقدامات اٹھانے کے مقصد سے ہم آہنگ،ڈی سی او ایک عالمی کثیر الجہتی تنظیم ہے جو نومبر 2020 میں قائم ہوئی۔ اس کے قیام کا ہدف یہ ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی جامع ترقی میں تیزی لاکر سب کے لئے ڈیجیٹل خوشحالی کو ممکن بنایا جائے۔ اب تک  تیرہ رکن ممالک ڈی سی او میں شامل ہو چکے ہیں جن میں بحرین، قبرص، جبوتی، گیمبیا، گھانا، اردن، کویت، پاکستان، عمان، نائیجیریا، روانڈا، مراکش اور سعودی عرب شامل ہیں۔

جنرل اسمبلی سے متعلق براہ راست اپ ڈیٹس اور منتخب سیشنز کی لائیو اسٹریم کے لئے ڈی سی او کے ٹوئٹر اکاؤنٹ (@DCOrg) سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مزید معلومات کے حصول کے لئے اس لنک (media@dco.org) کے ذریعے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ 

ڈی سی او کا تعارف
ڈی سی او ایک عالمی کثیر الجہتی تنظیم ہے جس کی بنیاد نومبر 2020 میں رکھی گئی، اس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کی جامع ترقی کو تیز کرکے سب کے لئے ڈیجیٹل خوشحالی کو ممکن بنانا ہے۔ ڈی سی او 13 ممالک بحرین، قبرص، جبوتی،  گیمبیا، گھانا، اردن، کویت، پاکستان، عمان، نائیجیریا، روانڈا، مراکش اور سعودی عرب میں مواصلات اور آئی ٹی کی وزارتوں کو اکٹھا کرتا ہے جن کی جی ڈی پی میں مجموعی نمائندگی تقریباََ 2 ٹریلین ڈالر ہے اور یہ ممالک تقریبا 600 ملین افراد کی مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں سے 70 فیصد سے زائد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے۔

ڈی سی او نوجوانوں، خواتین اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل معیشت کی طاقت سے فائدہ اٹھانے، معاشی ترقی کو آگے بڑھانے اور سماجی خوشحالی میں اضافے کے لئے جدت کی مدد سے بڑے اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ تعاون، مکالمے اور باہمی طور پر کارآمد قانون سازی کے ذریعے، ہم اپنے رکن ممالک کے اندر جامع اور مساوی ڈیجیٹل معیشتوں کی تیزی سے تخلیق کے لئے بہترین بنیادی ڈھانچہ اور پالیسیاں قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں تمام لوگ، کاروبار اور معاشرے جدت اختیار کرنے کے ساتھ ترقی کر سکیں۔

اپنے ممبران کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے ڈی سی او حکومتوں، نجی شعبے، بین الاقوامی تنظیموں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ زیادہ جامع ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیجیٹل صنعتوں کی ترقی کو ممکن بنایا جاسکے جن میں مثلاََ، ڈیجیٹل مہارت کی تربیت، ڈیٹا کے تحفظ، دانشورانہ کاپی رائٹ، ریگولیشن، ٹیکسیشن اور انٹر پرینیورشپ کے شعبے شامل ہیں -

ڈی سی او کے اہم اقدامات میں بیرون ملک ڈیٹا کی آمد و رفت بڑھانے، ایس ایم ایز کے لئے مارکیٹ کی توسیع کو فروغ دینے، ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کو بااختیار بنانے اور خواتین و نوجوانوں اور دیگر سہولیات سے محروم طبقوں میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے پروگرام شامل ہیں۔

ڈی سی او سے متعلق مزید معلومات انکی ویب سائٹ (www.dco.org)، ٹوئٹر پر (https://twitter.com/dcorg) اور لنکڈ ان پر (https://www.linkedin.com/company/dcorg/) پر تلاش کی جاسکتی ہیں۔