اورنج لائن میٹرو ٹرین عظیم الشان عوامی منصوبہ

اورنج لائن میٹرو ٹرین عظیم الشان عوامی منصوبہ
اورنج لائن میٹرو ٹرین عظیم الشان عوامی منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ آبادی اس سے مستفید ہو سکے یہ پورا ٹریک شہر کے گنجان آباد اور مصروف کاروباری علاقوں سے گزرتا ہے۔ یومیہ تقریباً3لاکھ شہریوں کو عالمی معیار کی جدید اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم ہو سکیں گی۔ ٹرین کے 26سٹیشن ہونگے ٹرین کے چلنے سے 27 کلو میٹر کا فیصلہ 45منٹ میں طے ہوگا۔


چائنہ کی معروف کمپنی نے میٹرو ٹرین کو مکمل آٹو میٹنگ سسٹم کے تحت تیار کیا ہے، جس میں کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے ٹرین کو بجلی پر چلایا جائے گا،جس کے لئے بجلی کے دو گریڈ سٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے ٹرین کے روٹ پر واقع متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 20ارب روپے مختص کئے ۔ اورنج لائن میٹر وٹرین ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ کے لئے نہیں بنائی جا رہی ہے، بلکہ عام لوگوں کو سفر کی جدید اور آرام دہ سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کی گئی میٹرو ٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے، اس میں پورے ملک کے عوام سفر کرینگے۔

محمد شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے، جو بات کرتے ہیں وہ پورا کرکے دکھاتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے نو سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں پورے ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی اور پنجاب حکومت تعلیم ،ہیلتھ سمیت دیگر اداروں نے اصلاحات کی ہیں جس کا فائدہ عام آدمی کو مل رہا ہے ۔

آئندہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے کے بعد خادم اعلیٰ محمد شہباز شریف اورنج لائن میٹرو ٹرین کو ملک کے دیگر شہروں پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں بھی تعمیر کرائیں گے۔ اور پورے ملک کے عوام کو بین الاقوامی طرز کی سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔


خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدلیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا عوامی مفاد کے منصوبے کو بروقت تکمیل کا عزم دہراتے ہوئے کہا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا ہو گاعوام کو باکفایت ، معیاری اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

میٹرو ٹرین شفافیت کا اعلیٰ معیار اور فنی تعمیر کا شہکار ہوگی۔ اس منصوبے کے لئے 150ارب روپے فنڈ چین نے فراہم کئے ، جس کی پہلی قسط سات سال بعد ادا ہونی ہے اور سو فیصد چینی فنڈنگ ہے۔

اتنے سستے داموں آج تک کسی ملک نے قرضہ نہیں دیا تاہم اراضی کے مالکان کو پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے ادائیگیاں کی ہیں، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین عام آدمی کو سفر کی باوقار محفوظ اور با کفایت سفری سہولیات فراہم کرنے کا تاریخی منصوبہ ہے غریب عوام کے ساتھ معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں سہولیات کی فراہمی کی مٹھی بھر سیاسی مخالفین اس عظیم الشان عوامی منصوبے کی بلا جواز مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید :

رائے -کالم -