پنجاب حکومت کا حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت نے پنجاب میں بھی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی لیکن اب پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ذارئع کے مطابق پنجاب حکومت نے ’’کچھ لو اور کچھ دو‘‘ کے فارمولے پر حمزہ شہباز کو چیئرمین شپ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وزیر قانون نے سات جنوری سے قبل ہی یہ معالات طے کرنے کی کوششوں کا آغاز رکھا ہے۔ حکومت اپوزیشن سے پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کے بدلے میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور قانون سازی میں معاونت مانگے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پی اے سی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ہو جائے گی۔ وزیر قانون راجہ بشارت اس حوالے سے جلد حمزہ شہباز شریف سے رابطہ بھی کریں گے۔
حمزہ شہباز