لندن، مسجد کے قریب اسلام مخالف وال چاکنگ، پولیس کو طلب کر نا پڑا

لندن، مسجد کے قریب اسلام مخالف وال چاکنگ، پولیس کو طلب کر نا پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد اور نارتھ برکسٹن اسلامی ثقافتی مرکز کے قریب واقع عمارت پر نامعلوم افراد نے اسلام مخالف وال چاکنگ کردی جس پر پولیس کو طلب کر نا پڑا۔برطانوی اخبار کے مطابق مسجد اور ثقافتی مرکز کے قریب واقع عمارت کی دیوار پر اسلام مخالف وال چاکنگ کو دیکھ کر صبح 11بجے پولیس کو طلب کر نا پڑا۔میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ہماری تفتیش جاری ہے اور ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر ان اشتعال انگیز ریمارکس کو جلد از جلد مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تمام افراد کو بغیر کسی زبانی، جسمانی یا تحریری تضحیک کے اپنی زندگیاں گزارنے کا پورا حق حاصل ہے لہٰذا ہم اس طرح کا امتیازی سلوک کبھی برداشت نہیں کریں گے اور ہم ہر ممکن حد تک اس طرح کے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے پْرعزم ہیں۔دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ برکسٹن اسلامک سینٹر کے قریب اسلام مخالف نعرے درج کیے جانے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث بزدل اور جرائم پیشہ عناصر سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
وال چاکنگ

مزید :

علاقائی -