ویلڈن مرتضیٰ جاوید عباسی!
پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتے ہوئے گزشتہ 16 ماہ کے دوران جو کارہائے نمایاں انجام دیئے، وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔خیبرپختونخوا اور بالخصوص ہزارہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہزارہ موٹر وے کے عظیم الشان منصوبے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔ قائد ہزارہ مسلم لیگ (ن) صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضٰی جاوید عباسی کی انتھک کوششوں اور محنت کی وجہ سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی آپریشنل ہو گئی جس کا کریڈٹ فخرہزارہ مرتضٰی جاوید عباسی کو جاتا ہے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی منظوری دی تھی۔شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جو بات کرتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے ہزارہ میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔لاکھوں صارفین لوڈ شیڈنگ سے نجات پائیں گے اور انڈسٹری کو بھی بلا تعطل توانائی کی فراہمی ہو گی. ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین کی تعداد 7 لاکھ 26 ہزار ہے۔22 گریڈ اسٹیشن اور 196 فیڈر جبکہ ملازمین کی تعداد 7 ہزار ہو گی۔ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور چیئر مین کی بھی منظوری دی گئی ہے۔بورڈ نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ہزارہ موٹر وے کے عظیم الشان منصوبے کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت کا ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر مرتضٰی جاوید عباسی کو ہزارہ کے عوام خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس عظیم الشان منصوبے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہزارہ میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے۔تحریک انصاف حکومت نے اپنے اقتدار میں ہزارہ ڈویژن کے لیے کوئی میگا پراجیکٹس شروع نہیں کیا تھا،اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) حکومت نے موٹر وے سے ایبٹ آباد شہر کے لیے انٹر چینج کی منظوری بھی دی گئی تھی عوام کا یہ بہت دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔
جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسرِ اقتدار آئی تو ہزارہ ڈویڑن کے لیے میگا پراجیکٹس منظور کئے گئے سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضٰی جاوید عباسی نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی آپریشن ہونے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے ہزارہ ڈویڑن کے عوام کے لیے موٹر وے کا عظیم الشان تحفہ دیا ہے۔اور سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہزارہ ڈویڑن کے عوام کو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا تحفہ دیا ہے۔ مرتضٰی جاوید عباسی نے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ملک کی معیشت کو مضبوط کریں گے۔امن کی بحالی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔قوم کو کسی صورت میں مایوس نہیں کریں گے۔یہ بات ذہن رہے کہ ملک میں جب تعمیر و ترقی کے بڑے بڑے کام ہوئے، وہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہوئے، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ملک کو معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی کے ایک دور سے آشنا کرے گی اور مہنگائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا اور ملک میں سیاسی استحکام بھی آئے گا۔