پاکستان گیس کے ضیاع کو 10 سے کم کر کے2 فیصد تک لائے،عالمی بینک

پاکستان گیس کے ضیاع کو 10 سے کم کر کے2 فیصد تک لائے،عالمی بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)عالمی بینک نے تجویز دی ہے کہ پاکستان گیس سسٹم کے نقصان کو 10 فیصد سے 2 فیصد تک کم کرنے کے لئے اقدامات کرے،میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بنیک نے قدرتی گیس کی کارکردگی کا دو سال تک جائزہ لینے کے بعد واضح کیا ہے کہ 2011-12 ءمیں سسٹم میں گیس ضائع ہو جانے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مبینہ طور پر 15 ارب روپے ضائع ہوگئے ہیں۔عالمی بینک نے وزارت پٹرولیم ،خزانہ ،پلاننگ کمیشن اور سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد رپورٹ مرتب کی ہے ۔عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ جب فروری2010 ءمیں بینک نے سوئی سدرن گیس کے ساتھ مشاورت شروع کی تھی تویو ایف جی کے ضمن میں 33 ارب کیوبک فٹ گیس سالانہ ضائع ہو رہی تھی جبکہ2011-12 کے مالی سال میں شرح بڑھ کر40 ارب کیوبک فٹ سالانہ تک پہنچ چکی ہے ۔گیس قیمتوں میں ضافے کے بعد ایک مالی سال کے دوران 160 ملین ڈالر کی گیس ضائع ہو ری ہے ۔عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سسٹم سے گیس کے ضیاع کو روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کے باعث یہ شرح بڑھ کر10.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے حالانکہ عالمی سطح پر معیار ایک سے دو فیصد ہے۔

مزید :

کامرس -