لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری نوید بٹ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری نوید بٹ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری نوید بٹ کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ نوید بٹ جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہو چکا ہے ،تفتیشی افسر کا عدالت میں بیان۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سعدیہ راحت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوید بٹ کو پولیس اہلکاروں نے دو سال قبل گھر سے اٹھایا اور آج تک اسکا کچھ پتہ نہیں ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ نوید بٹ کسی سرکاری ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

علاقائی -