کتے نے پانچ سال بعد شادی کی انگوٹھی واپس کر دی

کتے نے پانچ سال بعد شادی کی انگوٹھی واپس کر دی
کتے نے پانچ سال بعد شادی کی انگوٹھی واپس کر دی
کیپشن: Dog

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک امریکی کتے نے شیطانی کرتے ہوئے اپنی مالکن کی ہیرے کی انگوٹھی نگل لی اور پورے پانچ سال بعد غیر متوقع طور پر اسے اگل کرمالکن کو خوشی سے نہال کر دیا۔ ٹکر نامی اس شریرکتے کا تعلق ریاست وسکاسن کے شہر سٹیونز پوانٹ سے ہے۔اس کی مالکن میٹی کو وسکی اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہو گئی جب پانچ سال پہلے اس کی قیمتی ہیرے انگوٹھی اچانک غائب ہو گئی میٹی کیلئے یہ بات اس لئے بھی شدید دردناک ثابت ہوئی کہ یہ انگوٹھی اس کی شادی کی نشانی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹکر ہر چیز نگل جاتا ہے اور اس کے خاندان میں وہ کھانا چور کے نام سے مشہور ہے لیکن اس نے کبھی سوچا بھی نہ تھاکہ یہ شرارتی کتا انگوٹھی بھی چوری کر سکتا ہے۔ میٹی نے بتایا کہ وہ اور اس کی پوتی برف کی قلفیاں کھا رہی تھیںاس کی پوتی اپنی قلفی ایک طرف رکھ کرایک لمحے کیلئے دوسری طرف متوجہ ہو ئی تھی کہ ٹکر اس کی قلفی کو ثابت نگل گیا۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی ڈنڈی سمیت قلفی نگلنے کی وجہ سے اسے قے آگئی اور میٹی یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کی پیاری انگوٹھی ٹکر کے پیٹ سے برآمد ہو چکی تھی۔ جانوروں کے ایک ڈاکٹرنے بتایا کہ غالباََ انگوٹھی کتے کے معدے کے ایک مخصوص حصے میں اٹک گئی تھی لیکن قلفی کے ڈنڈے نے اسے نکال دیا۔ میٹی کا کہنا ہے کہ اسے انگوٹھی مل گئی ہے لہٰذا اس نے کتے کا چوری کا جرم معاف کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -