ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء کا استحصال بند کر ے،اکرم رضوی

ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء کا استحصال بند کر ے،اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء کا استحصال بند کر ے ۔طلباء کے مسائل فوری حل کرکے انہیں بہترین روزگار فراہم کیا جائے ۔پانچ سو سے زائد پی ایچ ڈی ہولڈرزطلباء کے پاس روزگار نہ ہونا قومی المیہ ہے ۔جن کولوگوں کو جیلوں ہیں ہونا چاہیے تھا وہ اسمبلیوں میں جبکہ پڑھے لکھے تعلیم یافتہ نوجوان سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ۔حکومت نوجوان نسل کا معاشی قتل عام بند کرے ورنہ انجمن طلباء اسلام ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر فہیم کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد نے انہیں آج دن دس بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔اکرم رضوی نے مزید کہا پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء کے مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ۔ایچ ای سی طلباء کو ملازمتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ایچ اسی سی کا سینکڑوں طلباء کے مستقبل سے کھیلنا شرمناک فعل ہے ۔پی ایچ ڈی ہولڈرز طلباء کونوکریوں کی بجائے مزید سکالرزشپ جاری کرنابد نیتی پر مبنی ہے ۔۔۔