کیا آپ کو معلوم ہے پاک فوج کے ان بیجز کا کیا مطلب ہوتا ہے اور کس افسر کو کونسا بیج لگایا جاتا ہے؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

کیا آپ کو معلوم ہے پاک فوج کے ان بیجز کا کیا مطلب ہوتا ہے اور کس افسر کو کونسا ...
کیا آپ کو معلوم ہے پاک فوج کے ان بیجز کا کیا مطلب ہوتا ہے اور کس افسر کو کونسا بیج لگایا جاتا ہے؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے بہت سے لوگ پاک فوج کے عہدوں اور ان عہدوں پر موجود افسران کی وردی پر لگائے جانے والے بیجز سے واقف نہیں۔ ویب سائٹ pakistanarmy.gov.pk سے لی گئی ان معلومات کا مقصد یہی ہے کہ ہم سب کو اپنی بہادر افواج کے مختلف رینکس اور ان کے بیجز کا بخوبی علم ہو۔
ان معلومات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے نیچے کے عہدوں کے شولڈرز پر ان کے متعلقہ آرمز اور سروسز کے ٹائٹل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان کے عہدے کے بیج بھی ہوتے ہیں۔ کرنل اور اس سے اوپر کے افسر وں کے کندھوں پر صرف ان کے رینک کے بیج لگائے جاتے ہیں۔ جونیئر کمیشنڈ آفیسرز کو ٹائٹل شولڈر اور رینک کے بیجز کے ساتھ ساتھ فیتے بھی لگائے جاتے ہیں۔نان کمیشنڈ آفیسرز(Non Commissioned Officers)اپنے دائیں بازو پراپنی متعلقہ رجمنٹ کے امتیازی رنگ کے حامل فیتے لگاتے ہیں۔ کمپنی یا بٹالین کے افسران اپنے دائیں کلائی پر اپوائنٹمنٹس بیج لگاتے ہیں۔
عہدوں کے لحاظ سے افسران کے کندھوں پر لگائے جانے والے بیجز اور فیتوں کی درست پہچان کے لئے مندرجہ ذیل تصاویر ملاحظہ فرمائیے:

مزید :

قومی -