گلوکارہ شبنم مجیدکی صوفی بزرگ حضرت سخی لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری

گلوکارہ شبنم مجیدکی صوفی بزرگ حضرت سخی لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)گلوکارہ شبنم مجیدنے صوفی بزرگ حضرت سخی لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری دی ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید ہر سال سیہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت شہباز قلندر ؒ کے مزار پر حاضری دیتی ہیں۔ ہرسال کی طرح اس مرتبہ بھی شبنم مجید نے مزار پر حاضری دی اور وہاں نیاز تقسیم کرنے کے ساتھ پاکستان میں امن وسلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ لاہور واپسی پر شبنم مجید نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہرسال حضرت سخی شہباز قلندر ؒ کے مزارپرحاضری دیتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اولیاء اکرام کے مزارات پرحاضری دیتی ہوں جس سے مجھے روحانی سکون ملتاہے۔

مزید :

کلچر -