44کھرب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا: اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

44کھرب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا: اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کا ...
44کھرب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا: اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2016.17کیلئے وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بجٹ کاتخمینہ 44کھرب18ارب ہوگا۔اس میں دفاع کیلئے 860ارب رکھنے کی تجویز ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 1354ارب رکھے جائینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ 1285ارب روپے کے خسارے کا بجٹ ہوگا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور اخراجات کیلئے 348ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے۔بجٹ میںسبسڈی کی مد میں 169ارب رکھے جائینگے۔صوبوں کو گرانٹ کی مد میں 542 ارب روپے دیئے جانے کا امکان ہے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کیلئے ط800ارب روپے رکھے جائینگے۔اس بجٹ میں ضروریات زندگی کی تمام اشیا مہنگی ہونے کا بھی امکان ہے۔ان اشیا میں دودھ، چینی، دالیں، شیمپو، میک اپ، سیگریٹ، مشروبات اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔ دوسری طرف کئی اشیا پر سیلز ٹیکس بھی لگانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15اور پنشنوں میں 10فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -