نووک جوکووک 100 ملین ڈالر مجموعی انعامی رقم جیتنے والے دنیا کے پہلے پلیئر
پیرس(آن لائن) سربیا کے عالمی نمبرون نووک جوکووک 100 ملین ڈالر مجموعی انعامی رقم جیتنے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے، انھوں نے یہ کارنامہ فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اسپینش حریف روبرٹو بوٹسٹا اگٹ کیخلاف فتح حاصل کر کے کیا۔ جوکووک کی حاصل کردہ مجموعی انعامی رقم 99,673,404 امریکی ڈالر تھی، فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شرکت پر انھیں 326,722 ڈالرملنا یقینی ہوگیا، جس کے بعد ان کی مجموعی انعامی رقم 100 ملین ڈالر ہوگئی،یہ کارنامہ انجام دینے پر ان کی خوشی بھی قابل دید تھی۔