ترک فضائیہ عالمی امن میں کردار ادا کر رہی ہے،رجب طیب اردوان کا فضائیہ کی سالگرہ کے موقع پر پیغام

ترک فضائیہ عالمی امن میں کردار ادا کر رہی ہے،رجب طیب اردوان کا فضائیہ کی ...

استنبول (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک فضائیہ عالمی امن میں کردار ادا کر رہی ہے۔ترکذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے فضائیہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پرائیر چیف مارشل عابدین اْنال کو بھیجے گئے پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج ہمارے لئے باعث وقار و افتخار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک فضائیہ ملک کے ایسے اداروں میں شامل ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی وقار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترک فضائیہ ،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کرنے اور اپنے مضبوط انفراسٹرکچر کی وجہ سے عالمی ایوی ایشن شعبے کے مضبوط ترین ناموں میں سے ایک کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر