امام خمینی کی 27 ویں برسی (آج )منائی جائے گی

امام خمینی کی 27 ویں برسی (آج )منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایرانی رہنما امام خمینی کی برسی آج منائی جائے گی جس میں لاکھوں ایرانی اور غیر ملکی عقیدت مند شرکت کریں گے۔ایران کے نائب وزیر داخلہ اسماعیل نجار نے تہران میں ایک پریس کانفرس کے دوران امام خمینی کی برسی کے پروگراموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں اس سال 13 لاکھ ایرانیوں اور ساڑھے 4 لاکھ غیر ملکی زائرین کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرسال امام خمینی کی برسی کے پروگرام کا پرشکوہ انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے افکار و نظریات آج بھی زندہ ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہ کیا جائے گا۔ایران کے نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر سال ایران کے ہمسایہ اور دیگر ملکوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ رضاکارانہ طور پر امام خمینی کی برسی میں شرکت کے لیے آتے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -