ڈی سی او ملتان کیخلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ چوہدری عبدالوحید ارائیں کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

ڈی سی او ملتان کیخلاف کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ چوہدری عبدالوحید ارائیں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار ) یونین کونسلوں کے چیئرمین اور تاجر برادری سمیت وائس چیئرمینوں ،کونسلرز نے ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ کے ناروا رویے اور یوسی چیئرمین سلیم اللہ خان پر درج مقدمہ خارج نہ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کرنے اور معافی نہ مانگنے کے خلاف گذشتہ روز کچہری چوک پر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں نے یوسی چیئرمینوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں ان کے مسئلے کو حل کر دیں گے جبکہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ افسران کے ساتھ کئے گئے مزاکرات میں افسران نے معذرت کرلی،گذشتہ روز یونین کونسل 27کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں درجنوں یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ، کونسلرز ،تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں انہوں نے ڈی سی او ملتان سے یوسی چیئرمین سلیم اللہ خان پر درج مقدمہ خارج کرنے اور معافی کا مطالبہ کیا اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ سارا شہر گندگی کے ڈھیر میں پڑا نظر آ رہا ہے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہیں کسی جگہ بھی صفائی و ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے شہری اور تاجر پریشان ہیں اگر کوئی عوامی نمائندہ اپنے علاقہ میں صفائی و ستھرائی کے لئے کوئی بات کرتا ہے تو اس پر مقدمہ درج کر دیا جا تاہے جو اس کے عوامی مینیڈیٹ کی کھلم کھلا توہین ہے اس موقع پر لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری عبد الوحید آرائیں نے یوسی چیئرمین رانا سجاد کے ہمراہ آکر انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے اس مسئلے کو حل کر دیا جا ئے گا اس سلسلے میں انہوں نے اے سی سٹی سے بھی بات کی ہے ڈی سی او ملتان لاہور ہیں جیسے ہی وہ لاہور سے واپس ملتان آتے ہیں ان کے اس مسئلے کو حل کردیا جا ئے گا جبکہ سالڈویسٹ منیجمنٹ افسران نے بھی یوسی چیئرمینوں سے کئے گئے مزاکرات میں معذرت کرلی ۔