عدالت نے پی آئی اے کو سکردو اور گلگت کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا حکم
گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو سکردو اور گلگت کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے جس کے تعد جمعرات اور پیر کو ایک ایک پرواز گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائی جائے گی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سکردو،گلگت کے درمیان فلائٹ منسوخی کیس کی سپریم اپیلیٹ کورٹ میں سماعت ہوئی اور چیف جسٹس گلگت بلتستان ڈاکٹر رانا فہیم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ پی آئی اے نے عدالت کے حکم پر فلائٹ شیڈول جمع کرایا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رواں سال 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے، پی آئی اے سکردو اورگلگت کے درمیان فلائٹس بحال کرے۔ عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سیاحوں کو ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق پی آئی اے جمعرات اور پیر کو ایک ایک فلائٹ گلگت بلتستان اور سکردو کے درمیان چلائے گی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں