واٹر بورڈ کے ملازم کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست، حکومت سندھ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر کو نوٹس جاری

واٹر بورڈ کے ملازم کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست، حکومت سندھ اور ایم ڈی واٹر ...
واٹر بورڈ کے ملازم کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست، حکومت سندھ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے واٹر بورڈ کے ملازم عابد حسین پٹھان کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں واٹر بورڈ کے ملازم عابد حسین پٹھان کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عابد حسین پٹھان نے موقف اختیار کیا ہے کہ واٹر بورڈ حکام نے گریڈ چار کے جمعدار شیزان احمد کو غیر قانونی ترقی دی۔ شیزان احمد کو پہلے گریڈ 16 اور اب 18 میں ترقی دیدی گئی ہے اور اس اقدام سے میری حق تلفی ہوئی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شیزان احمد کی ترقی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے حکومت سندھ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں