پورن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
پورن(نمائندہ پاکستان)بجلی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف پورن میں پہیہ جام اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال عوام سڑکوں پر نکل آئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،واپڈ آفس پورن کی گھیراﺅں کی دھمکی، پورن مارتونگ روڈ تقریباََ4گھنٹوں تک ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں بجلی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف پورن کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ممبران اسمبلی،انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی،پورن مارتونگ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیامظاہرین نے بجلی ناروالوڈشیڈنگ نہ ختم ہونے کی صورت میں واپڈا دفتر کی گھیراﺅں کی دھمکی دیدی احتجاجی مظاہرے سے رحمان اللہ،امداداللہ درانی اور جاوید علی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بدترین لوڈشیڈنگ برداشت سے باہر ہیں جیسا جیسا گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاجارہاہے اس طرح لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور وولٹیج میں کمی کا سلسلہ شروع ہوچکاہے اور حکومت عوام کو ریلف دینے کے بجائے تکلیف دینے کے راہ پر گامزن ہے اور خوف خدا سے عاری ہے اب چونکہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو نااہل حکمران فرزندان توحید کو تکلیف میں اضافہ کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی نااہلی کیوجہ سے شانگلہ میں روزبروز بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں اگر ایک ہفتے کے اندر بجلی ناروالوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو پورے شانگلہ کو عوام کو سڑکوں پر نکال کر احتجاجی مظاہرہ کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور واپڈ پر عاید ہوگی مظاہرین نے ملاکنڈ ڈویژن کے دہشت گردی،زلزلوں اور سیلاب سے تباہ حال عوام پر اوپر سے کسٹم ایکٹ بم گرانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہم ملاکنڈ میں کسی قسم کی ٹیکس برداشت نہیں کرینگے اس کیلئے ہمیں جو بھی قربانی دینے کی ضرورت پیش آئی تو ہم دریغ نہیں کرینگے۔