ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (who) کے زیر اہتمام خواتین کا سیمینار
لاہور(لیڈی رپورٹر) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (who) اورسوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب ویلفےئرٹرسٹ فار ڈس ایبل اورسوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے تعاون سے ملتان میں خواتین باہم معذوری کیلئے ’’مقصد حیات ‘عزت و وقار‘‘ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مریم ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی پنجاب ویلفےئرٹرسٹ فار ڈس ایبل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی‘ڈائریکٹر نادرا ملتان ریجن میجر (ر) عمران‘محمد احمد چشتی‘شاہنواز ‘زاہدہ حمید قریشی اور سید اعجاز حسین شاہ تھے جبکہ خصوصی افراد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ میں خوا تین باہمی معذوری کو ان کے حقوق و فرائض‘حکومت کی طرف سے پیش کردہ سہولیات‘ادارہ جاتی تشکیل‘ہنر اور کاروبار کی اہمیت اور چھوٹے کاروباری قرضوں کے حصول کے متعلق آگاہ کیا گیا۔