شیخ رشید احمد کا لال حویلی کے باہر جلسہ افطاری کا مرحلہ بد نظمی کا شکار

شیخ رشید احمد کا لال حویلی کے باہر جلسہ افطاری کا مرحلہ بد نظمی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی جانب سے لال حویلی کے باہر جلسہ کے انعقاد اور کارکنوں و شہریوں کے اعزاز میں افطاری کا مرحلہ اس وقت بد مزگی اور بد نظمی کا شکار ہو گیا جب روزہ کھلنے کے باوجودجلسہ میں موجود عام شہریوں کو افطاری نہ مل سکی اس موقع پر سیاسی کارکنان اپنے تجربے کو آزماتے ہوئے پہلے ہی افطاری لے کر کنارے ہو گئے جبکہ عام شہریوں نے افطاری بانٹنے والوں پر ہلہ بول دیا جس سے لال حویلی کے باہر گھمسان کا رن پڑ گیا اس موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے شیخ راشد شفیق ، جلسے کی انتظامیہ اور لال حویلی کے محافظوں نے شہریوں کو دھکے دیئے اور احتجاج کرنے والے بعض شہریوں پر تشدد بھی کیا جس سے بعض مشتعل افراد نے’’ گوشیخ رشید گو ‘‘کے نعرے بھی لگائے اور افطاری سے محروم رہ جانے والے افراد بڑبڑاتے ہوئے نکل گئے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ افطاری کے لئے کھجور، گلاب جامن ، سموسے، جوس کے ڈبے اور مرغ پلاؤ پر مشتمل ڈبے کا انتظام تو کیا گیا تھا لیکن روزہ داروں کے لئے پینے کے پانی کا سرے سے کوئی انتظام نہیں تھا جس سے روزہ داروں کو افطاری میں شدید دقت کا سامناکرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -