مولانا محمد الیاس گھمن کا چار سالہ بیٹاعلالت کے بعد انتقال کر گیا

مولانا محمد الیاس گھمن کا چار سالہ بیٹاعلالت کے بعد انتقال کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن کا چار سالہ بیٹامحمد آدم بہادر گھمن علالت کے بعد انتقال کر گیا نماز جنازہ مرکز اہل سنت میں مولانا کلیم اللہ حنفی نے پڑھائی جس میں طلباء، علماء اور معززین علاقہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا عالمی اتحاد اہل سنت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن بیرون ملک تبلیغی واصلاحی دورہ پر ہونے کی وجہ سے جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے تاہم مولانا محمد الیاس گھمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں اور یقیناًیہ مرحوم بیٹا میرے لیے ذخیرہ آخرت اور نجات کا باعث ہوگا۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مدرس مسجد الحرام بیت اللہ مولانا محمد مکی حجازی،مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا مفتی شاہد محمود مکی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی و دیگر نے مولانا الیاس گھمن سے اظہار تعزیت کیا ۔

،جے یو آئی کے مرکزی راہنماء صاحبزادہ مولانا محمد امجد خان، پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، مولانا جمیل الرحمن اختر، جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی اور دیگر علماء نے مولانا محمد الیاس گھمن کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو مولانا محمد الیاس گھمن کے لیے ذخیرۂ آخرت بناتے ہوئے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔