تھرپارکر میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کی پھندہ لگی لاشیں برآمد،کون تھے اور لاشیں کیوں لٹکی ہوئی تھیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

تھرپارکر میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کی پھندہ لگی لاشیں برآمد،کون تھے اور ...
تھرپارکر میں نوجوان لڑکی اور لڑکے کی پھندہ لگی لاشیں برآمد،کون تھے اور لاشیں کیوں لٹکی ہوئی تھیں؟ انتہائی افسوسناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنے بچوں کو محبت کی شادی کی اجازت نہ دینے پر دوخاندانوں کو اپنے بچوں سے ہی ہاتھ دھونا پڑگئے۔ تھرپارکر میں ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔

دونوں کی پھندہ لگی لاشیں برآمد ہوئیں تو اس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔جیو نیوز کے مطابق واقعہ واقعہ تھرپارکر کے علاقہ  اسلام کوٹ کے گاؤں بپوہار میں پیش آیا۔

18 سالہ سنگرام بھیل اور 17 سالہ پاروتی پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں کے خاندان اس پر رضامند نہ ہوئے جس پر دونوں نے گلے میں  پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق دونوں رشتہ دار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے  لیکن اہل خانہ کے انکارپر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام کوٹ اسپتال منتقل کردی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں 10 افراد نے خودکشی کرلی جس میں ایک 12 سالہ طالبہ بھی شامل ہے۔