پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر پی پی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب کے امور پر برف نہ پگھل سکی، پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے پر دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد شروع نہیں ہوا، ن لیگ پنجاب کے حوالے سے مناسب رسپانس نہیں دے رہی۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ پنجاب کی رابطہ کمیٹیوں میں چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ن لیگ کی رابطہ کمیٹیوں سے ملاقاتیں بے نتیجہ رہیں، ن لیگ رابطہ کمیٹی سے ملاقاتیں نشستند، گفتند، برخاستندتھیں۔پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب پاور شیئرنگ فارمولے سے متعلق غیر سنجیدہ ہے،پنجاب کے بارے میں ن لیگ کے غیر سنجیدہ رویے نے مایوس کیا ہے پنجاب میں پی پی وررکز کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، پیپلزپارٹی کو ضلعی سطح پر قائم شدہ کمیٹیز میں شامل نہیں کیا جا رہا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب کی انتظامیہ کو پی پی کا خیال رکھنے کی ہدایات نہیں دی گئیں، پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی آئندہ بجٹ میں نظرانداز ہو رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو تاحال فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے۔
ڈیڈ لاک