ڈیرہ غازیخان، گودام پر چھاپہ، نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی نا ن کسٹم پیڈ سگریٹ قبضہ میں لے لئے،چیف کمشنر سجاد تسلیم اعظم آر ٹی او ملتان اوراے ڈی سی ہیڈ کوارٹر بلال احمد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنران لینڈ ریونیو سدرۃ الزہرہ اور، انسپکٹر انکم ٹیکس ایف بی آر ڈی جی خان محمد عامرنے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہو ئے تھانہ چوٹی زیریں کے ہمراہ چوٹی بالا میں گودام پر چھاپہ مارا تو گودام میں چھپائے گئے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنران لینڈ ریونیو سدرۃ الزہرہ نے کہا کہ چیف کمشنر سجاد تسلیم اعظم اور اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر بلال احمدریجنل ٹیکس آفس ملتان کی ہدایات پر نان ڈیوٹی پیڈ،بغیر ٹیکس سٹمپ سگریٹ کا کام کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں مزید اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں