پاکستان میں بڑے تجارتی گروپ وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہیں: سر دار تنویر الیاس خان

پاکستان میں بڑے تجارتی گروپ وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہیں: سر ...
پاکستان میں بڑے تجارتی گروپ وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہیں: سر دار تنویر الیاس خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ پنجاب سر دار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے تجارتی گروپ وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہیں اورجلد اس سلسلے میں مختلف ممالک کے وفود پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سنگار پور کے وفد کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا ک سنگا پور کی معاشی ترقی ایک مثال ہے ، پاکستان اور سنگا پور کے مابین تجارتی تعاون کو فروغ دے کر دونوں ملکوں کے تاجروں اور صنعتکاروں کوبہتر مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لئے سرمایہ کاروں کو ساز گار فضاء فراہم کی جا رہی ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہاکہ پنجاب میں نئے انڈسٹریل زون قائم کئے جا رہے ہیں جن میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔عشائیے میں وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، سیکریٹری صنعت ، سی ای او ،بورڈ آف انوسٹمنٹ اور دیگرنمائندو ں نے بھی شرکت کی۔