عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے:خواجہ سعد رفیق

عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے:خواجہ سعد رفیق
عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے:خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے میڈیا ٹاک پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے۔

دروازے سے باہر نکلا ہلتا ہوا ہاتھ، دیکھ کر ہمسایوں نے پولیس بلالی، دروازہ کھولا تو اندر کیا تھا؟ دیکھ کر ہر شخص کے واقعی اوسان خطا ہوگئے، گزشتہ 30 سال سے وہاں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارکی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران غیر ضروری لوگوں کے میڈیا ٹاک پر پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دوران سماعت شریف خاندان کامیڈیاٹرائل کیاگیا ،عمران خان روزانہ فیصلوں کومسخ کرکے پیش کرتے ہیں،عمران خان کو نہ رعائت دیں گے اور نہ ہی لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل سے ہمیں جو نقصان ہونا تھا ہوچکا،آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور پی پی رہنماﺅں نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود آج زہر اگلا۔

مزید :

قومی -