شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی: ترجمان دفتر خارجہ

شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی: ترجمان دفتر خارجہ
شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی: ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر حسین حقانی سمیت کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکا سے کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی، جب ڈیل نہیں کی جا رہی تو حسین حقانی کے ساتھ تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں 33 سال قید کی سزا پانے والے شکیل آفریدی کو گزشتہ دنوں سیکیورٹی خدشات پر پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔دوسری جانب روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سی آئی اے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور جیل سے فرار کرانا چاہتی تھی لیکن بروقت اطلاع ملنے پر آئی ایس آئی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
دفتر خارجہ میں آج ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا جب کہ سیکریٹری خارجہ نےواضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کا قلمدان وزیراعظم کے پاس ہے۔افغان مہاجرین پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کےلئے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔