نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے، دوافراد جاں بحق

نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے، دوافراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، ڈیرہ، بہاولپور، حاصل پور(وقائع نگار، سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ خصوصی)گلگشت کے علاقے  نشاط کالج کے قریب لودھی قریب موٹر سائیکل سوار کو تیز رفتار کیری ڈبہ نے ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے 20 (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
سالہ سبحان  خریداری کے بعد موٹرسائیکل  پر اپنے گھر جارہا تھا جب وہ مذکورہ بالا مقام پر پہنچا تو اچانک بولان کیری ڈبہ نمبر ایل ای / 5770 مخالف نے آکر اسے ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل زوار سبحان موقع پر جاں بحق ہوگیا   مقامی پولیس ضروری کام کررہی ہے۔ تونسہ روڈ شاہ صدر دین عمرچوک کے قریب تیز رفتار ویگن، ٹرک سے ٹکرا گئی ایک خاتون جاں بحق شاہ صدر دین تونسہ روڈ عمر چوک کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب بے قابو ہوکر روڈ سائیڈ پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی حادثہ کے نتیجہ میں ویگن میں سوار ایک مسافر خاتون سکینہ مائی زوجہ شبیر احمد موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ چارخواتین نصرت بی بی،نجمہ،فاطمہ، زرینہ بی بی اورچھ سالہ کرن شدید زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاجبکہ علاقہ تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔مقدمہ بازی کی رنجش پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے اپنامخالف مارڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیل کے مطابق صاد ق پورہ کوچہ دیوان محمدارشاد نے تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرایاہے جس میں اس نے موقف اختیارکیاہے کہ مرزامنصوربیگ، مرزامسعودبیگ کیساتھ ان کی مقدمہ بازی چل رہی تھی کہ گزشتہ شب نوبجے کے قریب وہ پھٹے والی گلی سے گزررہاتھاکہ اچانک شورکی آواز آئی اورملزمان مرزا منصوربیگ مرزامسعودبیگ اوران کے ساتھی اس کے بھائیوں محمدعرفان اورفرحان کوغلیظ گالیاں دے رہے تھے تھوڑی دیربعدملزمان نے طیش میں آکرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمدفرحان شدیدزخمی ہوگیااورعرفان کے قریب سے گولی گزرگئی محمدفرحان کوزخمی حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچایاگیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیاپولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔حاصل پور سے بہاولپور جانے والی دو تیز رفتار بسوں کی  مقابلہ بازی کی وجہ سے ایک بے قابو ہو کر الٹ گء 25مسافر زخمی دو کی حالت تشویشناک۔بتایا گیا ہے کہ  حاصل پور سے بہاولپور جانے والی دو بسوں میں ڈبل روڈ پر سواریوں کے لالچ میں ڈرائیوروں کے مابین مقابلہ بازی جاری تھی جو نہی خیرپور ٹامیوالی کے قریبی اڈہ چندی پور کے قریب بسین گذریں تو ایک ڈرائیور بس پر قابو نہ برقرار رکھ سکا۔بس الٹ گء اور سوار  25مسافر زخمی ہوگء پہلے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت چارپائیاں لائے تاکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچائیں تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ ایمبولینس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جہاں دو مسافروں کی حالت تشویشناک بتاء جاتی ہے۔
حادثات