پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا
پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کے بیانات پر پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی سے نکال دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے۔ بانی چیئرمین غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔

مزید :

قومی -